عمران خان زخمی ٹانگ میں سوجن کے باعث اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان زخمی ٹانگ میں سوجن کے باعث اسپتال منتقل
عمران خان زخمی ٹانگ میں سوجن کے باعث اسپتال منتقل

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، جنہیں نومبر 2022 میں لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا، ان کے پیر کے زخم میں سوزش کے باعث منگل کو ہسپتال لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ کو دباؤ کی وجہ سے پیروں میں سوزش ہوئی، جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان کی آج لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران ان کے پاؤں میں دباؤ آیا جس کی وجہ سے سوجن آگئی۔

واضح رہے کہ جب پی ٹی آئی اپنے لانگ مارچ پر تھی تو اللہ والا چوک پر پارٹی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی جس سے سابق وزیراعظم سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:اگست میں الیکشن، تحریک انصاف نے 8 نکاتی تجاویز حکومتی وفد کے سپرد کردیں

وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے قریب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

Related Posts