اسلام آباد: سی ڈی اے کی جانب سے پارک انکلیو فیز تھری میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے، سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 50 مکانات مسمار کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، آپریشن کا مقصد سیکٹرون کے لئے ایکوائر کردہ زمین سے تجاوزات کو ختم کرنا ہے۔
تجاوزات کو ختم کر کے پارک انکلیو کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیاجائے گا۔ پارک انکلیو فیز تھری میں تجاوزات کے خا تمے کے بعد فیز ون اور ٹو سے بھی تجا وزات کو ختم کیا جائے گا۔
سیکٹروں کے لئے ایکوائر کردہ اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے شروع کیا گیا آپریشن جاری رہے گا، چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل کی ہدایت پر آپریشن کی نگرانی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:نالے میں گرنے والے 2 سالہ بچے کی لاش نکال لی گئی
آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ و بحالیات، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس حصہ لے رہی ہے۔