پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے موت کی خبر کے بعد اپنے ساتھ پیش آنے والے تجربات کو شیئر کردیا۔
گزشتہ دنوں سعیدہ امتیاز نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی موت کی خبر کے بعد اپنے ساتھ ہونے والے تجربات کو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس خبر اور اس کے بعد ہونے والی ٹرولنگ کی وجہ سے کہیں باہر نہیں نکلی تھیں۔
سعیدہ امتیاز نے کہا کہ لوگوں نے کہا کہ میں نے پبلسٹی کے لیے یہ سب کیا، کوئی بھی بے وقوف رمضان کے مہینے میں ایسا نہیں کرے گا۔ جو بھی ہوا وہ مجھے پتہ ہے میری فیملی کو پتہ ہے یا پھر میرے قریبی جاننے والوں کو پتہ ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد میں، وہ کچھ چیزوں پر ہنسیں بھی کہ لوگوں نے میرے بارے میں کیا کیا اندازے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نے کہا کہ ہم سعیدہ کو اسی لیے کال نہیں کر رہے کہ قتل کا کیس نہ ہو وغیرہ وغیرہ۔
انہوں نے بتایا کہ جب ان کی موت کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگ ان کے گھر کے باہر موجود تھے۔ گھر میں ایسی صورتحال بن گئی تھی کہ جیسے سچ مچ میں مجھے کچھ ہوگیا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن سب سے زیادہ تکلیف اس بات سے ہوئی کہ لوگوں نے میرے بارے میں بنا جانے کیا کیا باتیں بنائیں کہ میں ڈرگز کی زیادتی کی وجہ سے انتقال کرگئی ، کسی نے کہا کہ اس کا دل ٹوٹا ہوا تھا اسی لیے اسکی موت ہوئی۔ سعیدہ امتیاز نے کہا کہ وہ اس ٹروما سے اب تک نہیں نکل سکی ہیں۔