پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس گئی تو میں نہیں جاؤں گا۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید
عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس گئی اور حکومت میں واپس آئی تو میں حکومت کا حصہ نہیں بنوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اسمبلی میں واپس گئی تو میں نہیں جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدلیہ اور قانون ہر صورت جیتے گا۔شیخ رشید

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 10 مئی تک فیصلہ جبکہ 14 مئی کو انتخابات ہوجائیں گے۔ جسے پی ٹی آئی ٹکٹ دے گی، ہم اس کا ساتھ دیں گے۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اِس بار عمران خان حکومت بنائے گا اور یہ غریب کی حکومت ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عوامی لیگ کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ الیکشن ہوں گے  اورعدلیہ اور قانون ہر صورت جیتے گا۔

گزشتہ روز سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ الیکشن 10 دن پہلے ہوں یا بعد میں، ہونے ضرور ہیں۔ آٹے کی لائن میں 29 جانیں چلی گئیں۔ حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی بھی لگائی۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ بکتر بند گاڑیاں دروازے کس کے حکم پر توڑتی ہیں۔

 

Related Posts