کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی بادل جم کر برسے، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس کے باعث شہرقائد کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر قائد میں سعدی ٹاؤن، ملیر، سپر ہائی وے، بحریہ ٹاؤن اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ بادل بھی خوب گرجے، ایسے میں سڑکوں پر موجود متعدد موٹر سائیکلیں پھسلن کے باعث سلپ ہوگئیں، جس کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے مزید بادل کراچی کی جانب آرہے ہیں، جبکہ کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے مزید بادل کراچی کی جانب آرہے ہیں، بیشترعلاقوں میں ایک سے دو گھنٹوں میں تیز بارش کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں:فلور ملز نے سندھ حکومت کے دعوے اور الزامات مسترد کر دیے
ماہر موسمیات کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔