کراچی کے تمام لوگوں کو پورا پورا گننا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے ڈیجیٹل مردم شماری کے ڈیٹا تک مکمل رسائی کا مطالبہ کیا تھا، مگر ہم سے چھپایا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ کو میرے حوالے سے اپنی ٹوئٹ پر نظر ثانی کرنی چاہئے، ہم کسی کوٹا سسٹم کے تحت نہیں آئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر سب سے پہلے مسئلے کا تعین ہونا چاہئے، 2017ء کی مردم شماری میں ہماری آبادی آدھی گنی گئی اس وقت جب منظوری دی جارہی تو کہا تھا یہ مردم شماری درست نہیں ہے، ہمیں موجودہ مردم شماری پر بھی اعتراض ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

”دی کیرالہ اسٹوری“ میں مسلمانوں کیخلاف کیا جھوٹے دعوے کیے گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے، تو ہم نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ اس پر ہمیں ایکسس دیا جائے، آئی ٹی کے وزیر ایم کیو ایم سے ہیں انہوں نے ہی کچھ نہیں کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت میں شامل پارٹیاں مطالبہ کررہی ہیں، ایم کیو ایم کہہ رہی ہے کہ ہماری وجہ سے 30 لاکھ افراد بڑھ گئے لیکن وزارت میں ہوتے ہوئے انہوں نے عام عوام تک اس کا ایکسس نہیں دیا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں تمام زبانیں بولنے والوں کو گنا جائے، تمام لوگوں کو گننے سے شہر کو ملازمتوں میں کوٹا ملے گا۔

Related Posts