کراچی کی آبادی شمار ہوئی تو وڈیروں کی چھٹی ہوجائیگی۔حافظ نعیم الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے انتظامیہ کو جیلوں میں ڈالا جائے، حافظ نعیم الرحمن
کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے انتظامیہ کو جیلوں میں ڈالا جائے، حافظ نعیم الرحمن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر کراچی کی آبادی درست طور پر شمار ہوئی تو وڈیروں کی چھٹی ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارعِ فیصل پر مردم شماری نامنظور مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مردم شماری میں توسیع کی خیرات نہیں بلکہ کراچی کے رہنے والوں کی مکمل گنتی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرے، حافظ نعیم

خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ شہرِ قائد کی آبادی میں اضافے سے اسمبلیوں میں بیٹھے وڈیروں اور جاگیرداروں کی چھٹی ہوجائے گی۔ شہرِ قائد کی آبادی 3 کروڑ 50 لاکھ ہے، ساڑھے تین کروڑ ہی گنوانا چاہتے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کی آبادی کی گنتی ہوئی اور آبادی کاغذوں پر بڑھی تو اسمبلی میں وڈیروں کی چھٹی ہوگا۔ تقسیم کرنے والوں پر ہمارے اتحاد کا خوف چھایا ہوا ہے۔ لسانی سیاست کرنیوالے پی پی پی کے وڈیرے سندھیوں سے بھی مخلص نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنائے اور پہلے کی طرح آر اوز اور ڈی آر اوز نے جو کردار ادا کیا ہے، اس کی روک تھام کی جائے۔

Related Posts