جنسی ہراسانی کی شکایات کرنے والے پہلوانوں کو پولیس سکیورٹی مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنسی ہراسانی کی شکایات کرنے والے پہلوانوں کو پولیس سکیورٹی مل گئی
جنسی ہراسانی کی شکایات کرنے والے پہلوانوں کو پولیس سکیورٹی مل گئی

ممبئی: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نئی دہلی پولیس نے فیڈریشن چیف کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایات جمع کرانے والے 7 پہلوانو ں کو سکیورٹی فراہم کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر پہلوانوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، شکایت کرنے والے پہلوانوں سے پولیس نے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے رابطہ بھی کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق پہلوانوں کے بیانات بہت جلد ریکارڈ کر لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلوان ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف تاحال احتجاج میں مصروف عمل ہیں۔

7پہلوانوں کی جانب سے فیڈریشن چیف پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔

پہلوانوں نے فیڈریشن چیف کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فیڈریشن چیف برج بھوشن شرن سنگھ نے اس ساری صورتحال کے پس منظر میں کہا ہے کہ لڑائی کھلاڑیوں کے ہاتھ سے نکل چکی ہے، سیاسی پارٹیوں کا عمل دخل بڑھ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے روز سے اس بات کا اندازہ تھا کہ ایسا ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں:ریسلنگ فیڈریشن چیف پر ہراسانی کے الزامات پر ثانیہ مرزا کا ردِ عمل

انہوں نے کہا کہ پہلوانوں کو سچائی معلوم ہے کہ معاملہ کون اور کیوں اچھال رہا ہے، کھلاڑی کانگریس کے ہاتھوں کھلونا بن گئے ہیں، یہ دھرنا کھلاڑیوں کے دل کی آواز نہیں ہے بلکہ بنائی گئی ہے، اس معاملے کو سیاسی بنیادوں پر سیاسی مخالفین بڑھا رہے ہیں۔

Related Posts