حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں لانگ مارچ ہوگا۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو پر ردِ عمل سامنے آگیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں لانگ مارچ ہوگا۔ ہم نے حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا  کہ تحریکِ انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت چاہتی ہے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ رانا ثناء اللہ

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آئین کو ردّی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریکِ انصاف خاموش بیٹھ جائے۔ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہوجائیں۔

سابق وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے حکومت کے خلاف احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہورہا ہے۔ اس کا نقطۂ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔

مذاکرات پر حکومت کا مؤقف

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں جبکہ پی ٹی آئی مئی میں تحلیل کے حق میں ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم بجٹ نگراں حکومت پر نہیں چھوڑ سکتے۔ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ مئی میں اسمبلیاں تحلیل کردیں جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ معاملہ بجٹ کے بعد ہو۔

Related Posts