مصر کے ایک گاوں میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک ذہنی مریض ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو ذبح کرکے اس کی لاش کو پکا کر کچھ حصے کھالیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے ابو شلبی گاؤں میں ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو پکایا اور اس کے کچھ حصے کھاگئی۔
30 سالہ مشتبہ خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت میں نے یہ گھناؤنا جرم کیا اس وقت میں اپنے ہوش کھو بیٹھی تھی۔
اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن ناکام، پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کیا جاسکا
ملزمہ نے کہا کہ وہ مرگی اور کئی دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی، اپنے بچے کے بارے میں پریشان تھی اور اسے دوبارہ اپنے پیٹ میں ڈالنا چاہتی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ خاتون تقریباً 3 سال سے اپنے شوہر سے الگ تھی اور وہ گاؤں میں اپنے ہی گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی۔
ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن آفس کے حوالے کیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔