پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے نائٹ ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلیں

ذرائع کے مطابق دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، اسپنر شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا، آخری تین میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts