لاہور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے کیوں روکا گیا؟ اس کی اصل وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کو سی سی پی او لاہور کے مراسلے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، جس میں کہا گیا کہ فرخ حبیب تھانہ ریس کورس اور تھانہ شادمان کے 2 مقدمات میں نامزد ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء پر دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے مقدمات درج ہیں، سی سی پی او لاہور نے مراسلہ میں فرخ حبیب کی بیرون ملک فراری کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔
مزید پڑھیں:فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
سی سی پی او لاہور نے 28 اپریل کو ڈی جی ایف آئی اے کو سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا مراسلہ بھجوایا تھا، مراسلے کی وجہ سے فرخ حبیب کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بیرون ملک نہیں جانے دیا۔