پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا جیت کیلئے پاکستان کو 289 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 289 رنز کا ہدف
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 289 رنز کا ہدف

راولپنڈی : راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا، ڈیرل مچل نے اپنی دوسری ون ڈے سنچری اسکور کی اور سب سے زیادہ 113 رنز بنائے جب کہ ول ینگ نے 86 رنز بنائے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 48 رنز جوڑے، اس سے قبل چیڈ بوز 18 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ول ینگ اور ڈیرل مچل کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے سنچری پارٹنرشپ ہوئی جس سے ان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔

ول ینگ 86 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے اور صرف 14 رنز سے اپنی دوسری ون ڈے سنچری سے محروم ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے 36 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز جوڑے اور شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے جب مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 222 رنز پر گر گئی۔

نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو مارک چیپ مین کو حارث رؤف نے 15 رنز پر بولڈ کیا لیکن ڈیرل مچل نے اپنی سنچری مکمل کی۔

مزید پڑھیں:پہلا ون ڈے، پاکستان کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts