اسلام آباد: یکم مئی سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
ذرائع آئل کمپنیز کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے 82 پیسے مقرر
علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا، قیمتوں میں کمی یا ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری سے کرے گا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر ماہ پہلی اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے ۔