پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی رونمائی کردی گئی، سیریز کا پہلا میچ کل بروز جمعرات 27 اپریل کو پنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ٹرافی کی رونمائی کی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم موجود تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹرافی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
???? reveal for DAFANEWS Presents KFC Pakistan vs New Zealand ODI Series 2023 ✨#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/TNf4vlXTj8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 26, 2023
مذکورہ ٹرافی کا ڈیزائن ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بنائی گئی ٹرافی ہی کی طرح کا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل جمعرات 27 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔
شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی۔
شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے دو میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری تین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔