سپریم کورٹ پنچایت نہیں، اس نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کو پنچایت کہنے پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ پنچایت نہیں ہے عدالت نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزراء سپریم کورٹ کے روسٹرم پر وعدہ کر کے گئے اور اب حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے انکاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا کام ثالثی نہیں، وزیر اعظم، ایک بار پھر عدالت پر تنقید

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ ان کی نیت صاف نہیں، یہ آئین شکنی کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت کا ملک میں انارکی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی تشریح کے مطابق فیصلہ صادر کیا ہے، عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل کر فیصلہ کرلیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر نے مذاکرات تو نہیں کرنے ہیں، راجا پرویز اشرف جانب داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے وقت دیا ہوا ہے، ہم عدالت میں حاضر ہوں گے، ہم سننا چاہیں گے چیف جسٹس صاحب کیا فیصلہ کرتے ہیں، تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

Related Posts