یورپی یونین نے میکٹس ان کرپٹو قواعد کی منظوری دی ہے جس کا مقصد کرپٹو کرنسی سیکٹر کیلئے قانون سازی کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔
قواعد کے پیکج کو 517 ووٹوں کے بعد منظور کیا گیا ہے، ووٹنگ کے دوران ووٹرز میں سے 38 نے اس کی مخالفت کی جبکہ 18 غیر حاضر تھے۔ یہ نئے قوانین کرپٹو کرنسی سمیت کرپٹو اثاثوں کیلئے نگرانی، صارفین کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ہیں۔
کرپٹو کرنسی رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
قواعد اُن کرپٹو اثاثوں کو پابند کرینگے جو موجودہ مالیاتی خدمات کے قانون کے تحت ریگولیٹ نہیں ہیں۔ اِن قواعد کے تحت صارفین کو اُن کے آپریشنز سے وابستہ خطرات، اخراجات اور چارجز کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
مزید برآں، نیا قانونی فریم ورک کرپٹو اثاثوں کی عوامی پیشکشوں کو ریگولیٹ کرکے مارکیٹ کی سالمیت اور مالی استحکام کی حمایت کرے گا۔