لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے مسافر بسوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا جس پر تعلیم اور ملازمت کی غرض سے سفر کرنے والے شہری سراپا احتجاج ہیں۔
لاہور سے اندورنِ شہر جانے والی بسوں میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ کردیاگیا ہے۔کرایوں میں اضافے کیلئے پنجاب حکومت نے بھی ہری جھنڈی دکھادی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پریشان ہیں اگر کرایوں میں اضافہ ہوا تو مزید مشکل ہوجائے گی۔
پاکستان نے روس سے خام تیل کا پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دیدیا
لاہورمیں بڑھتے کرایوں سے پریشان شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے کی چکی میں پس رہے ہیں اب کرایوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے یکم مئی 2023 سے لاہور اور کراچی کے درمیان شالیمار ایکسپریس ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شالیمار ایکسپریس (اپ اور ڈاؤن) کراچی اور لاہور سے ایک ساتھ صبح 6 بجے روانہ ہوگی۔اس سلسلے میں محکمہ پی آر نے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے۔