اٹک: سوجھنڈہ گاؤں کے مقام پر دریائے سندھ میں پکنک منانے آئے 3 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بھائی اور چچا زاد کزن شامل ہیں، ڈوبنے والے دو بھائیوں میں 17 سالہ زاہد اور 14 سالہ کاشف شامل ہیں جبکہ ان کا چچا زاد بھائی 17 سالہ تنویر احمد بھی ان کے ساتھ ہی ڈوب گیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا، ڈوبنے والے نوجوانوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، تاہم ریسکیو حکام ڈوبنے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔