لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوات میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے لکھا ہے کہ سوات میں پولیس اسٹیشن پر بم دھماکے کی خبر نے دل ہلا کر رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میری دعائیں ان بہادر پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ایسے انتہا پسندانہ تشدد کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کی عید لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں گزری
یاد رہے کہ سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے دھماکوں میں شہدا کی تعداد ہو گئی ہے۔