سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 جبکہ زخمیوں کی 70 ہوگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب سے جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی کارروائی جاری ہے۔ ہسپتال سے کچھ وقت قبل سامنے آنے والی رپورٹ میں 17 افراد کی شہادت اور 51 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پینتیس سالہ مسلمان خاتون سے ہندو ملزم کی مندر میں زیادتی

زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے کبل اور سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک شدید جھلسے ہوئے زخمی کو پشاور برن سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ شہدا میں سب انسپکٹر عبداللہ، اشرف علی اور اے ایس آئی شیر عالم بھی شامل ہیں۔

شہداء میں سپاہی تاج محمد خلیل رحمان، بخت روخان، شیر ولی، فضل رزاق اور عصمت علی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے بیان کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے میں بچ جانے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ واقعہ کسی دہشت گردی یا حملے کا نتیجہ نہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کے بیان کے مطابق باہر سے کسی حملے کے شواہد نہیں مل سکے۔ دھماکے کی وجہ شارٹ سرکٹ یا کچھ اور ہے، اس پر تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ پہلا دھماکا تہہ خانے میں پڑے بارودی مواد میں ہوا تھا۔ 

 

Related Posts