حیدر آباد، 35 سالہ مسلمان خاتون سے ہندو ملزم کی مندر میں زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدر آباد:  35سالہ مسلمان خاتون سے ہندو ملزم نے مندر میں زیادتی کی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حیدر آباد کے تھانہ جی اور آر میں پولیس نے 35 سالہ خاتون کی شکایت درج کی۔ خاتون نے تھانے میں جا کر مقدمہ درج کرایا کہ ایک شخص نے اسے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 سی ٹی ڈی تھانے میں بم دھماکہ، 15اہلکار شہید، 57زخمی

ایس ایس پی حیدر آباد امجد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوری انکوائری اور ملوث ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انسپکٹر نظام الدین شیخ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ تفتیش کا آغاز کردیا۔

تمام تر تفتیش کی نگرانی اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر نے کی۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 26/2023 زیر دفعہ 376 ت پ ہے۔ واقعے میں ملوث ملزم بھگت کرم چند کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری عمر 35سال ہے، میں طلاق یافتہ اور ایک بچے کی ماں ہوں۔ عید کے روز رانی باغ اپنے گھر والوں کے ساتھ سیر کیلئے گئی تھی۔

رانی باغ سے خاتون اور اہلِ خانہ شیو مندر دیکھنے چلے گئے جہاں خاتون کی ملزم سے ملاقات ہوئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے مجھے کہا کہ میں تیری ساری پریشانیاں دور کردوں گا۔ کل صبح اکیلی میرے پاس آنا، میں اس کی باتوں میں آگئی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں دوسرے روز مندر پہنچ گئی۔ ملزم نے مجھے ایک کمرے میں لے جا کر بے ہوشی کا پاؤڈر چھڑک دیا اور میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی۔ ملزم نے مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو انجام برا ہوگا۔ 

 

Related Posts