سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں بم دھماکہ، 15اہلکار شہید، 57زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 اہلکار شہید جبکہ 57 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی جس میں دھماکے کی وجوہات کا یقین سے تعین نہیں کیاجاسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس مقابلہ، 1زخمی ڈاکو سمیت 2 ملزمان گرفتار

پیر اور منگل کی درمیانی شب کو سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں بم دھماکہ ہوا۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے 2 افسران سمیت 15 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا جبکہ 57 زخمی ہوئے۔ 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سوات پولیس کو تاحال کسی دہشت گردی یا بیرونی حملے کا کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہوسکا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں سی ٹی ڈی تھانے کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ ابتدائی طور پر امدادی کارکنان نے ملبے سے 15 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا تھا۔ سوات پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ نہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار اور ریسکیو ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ سوات کے ہسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی مالاکنڈ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا تاہم فی الحال دہشت گردی کا کوئی عنصر سامنے نہیں آیا۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ نے کہا کہ پرانی کوت میں پڑے اسلحے میں غالباً بلاسٹنگ ہوئی ہو۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں 4 عام شہری بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او سوات کا کہنا تھا کہ تھانے میں موجود دھماکہ خیز مواد شارٹ سرکٹ کے باعث پھٹا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دہشت گردی کے شواہد نہیں مل سکے۔

Related Posts