عید کی چھٹیاں ختم، پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا آخری میچ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کی عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، پاکستان مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آخری میچ آج کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں پہلے 2 میچ جیت کر برتری حاصل کی تھی، تیسرے میچ میں کامیابی کیویز کے نام رہی جبکہ سیریز کا 1 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین آفریدی کی عید لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں گزر گئی

پہلے 2 میچز میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، نیوزی لینڈ کی ٹیم شکست کھا گئی جبکہ تیسرے میچ میں کیویز نے کم بیک کیا اور گرین شرٹس 4 رنز سے شکست کھا گئیں۔

دریں اثناء پی سی بی نے قومی ٹیم کو اہلِ خانہ کے ہمراہ عید گزارنے کا موقع مہیا کیا۔ آج عید کی چھٹیاں اختتام پذیر ہوگئیں، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج ہوگا۔

کپتان بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، شان مسعود، فہیم اشرف، افتخار احمد اور عماد وسیم شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں محمد نواز، شاداب خان، محمد حارث، محمد رضوان، حارث رؤوف، احسان اللہ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور زمان خان بھی شامل ہیں جو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے نظر آئیں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے تمام اسپورٹس چینلز پر پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ میچ آج براہِ راست شب 9 بجے سے نشر کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Related Posts