سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوشہرہ: سابق وزیرِ دفاع و پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک انتقال کر گئی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ عامرہ خٹک کا انتقال ہوگیا ہے۔ پرویز خٹک کی اہلیہ کو لاہور میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نہ عمران خان جارہا ہے نہ کسی کا باپ اسے ہٹا سکتا ہے، پرویز خٹک

عامرہ خٹک کی نمازِ جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی اہلیہ کی میت لاہور بھجوا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے جو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ دکھایا، اسے امیگریشن حکام نے سفری دستاویز نہ سمجھتے ہوئے انہیں فلائٹ سے اتارنے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کو ایماندار لیڈرعمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں کا منہ کالا کر کے گدھوں پر بٹھانا ہے۔

اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب میں سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر چوری نہیں کرتا، جو پی ٹی آئی سے چلے گئے ان سے کہتا ہوں پچھتاؤ گے۔

 

Related Posts