کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم عید منانے اپنے پرانے علاقے میں پہنچ گئے۔
بابر اعظم کا بچپن فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس منتقل ہو گئے تھے۔
بابر اعظم نے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں، سب کو عید مبارک۔
Time flying over my head.
This year got a chance to celebrate #EidAlFitr at my childhood home.
What a rush of memories.#EidMubarak everyone pic.twitter.com/cQ9rbw1N55
— Babar Azam (@babarazam258) April 22, 2023
بابر اعظم پرانے دوستوں اور محلے داروں سے ملے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں۔ بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔