ملتان: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں ہوں گے اس سے باہر نہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس پاک مہینے کی برکت سے پاکستان کی خیر فرمائے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عید الفطر کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب میں نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔آج تعلقات نے بہتری کی طرف رخ اختیار کیا ہے، سعودی عرب اور ایران کے وزرا خارجہ میں نئی گرم جوشی دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں خلیج کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، بڑے عرصے بات امہ یکجا ہو رہی ہے، بلاول زرداری بھارت تشریف لے جا رہے ہیں، امید کرتا ہوں وہ حریت لیڈر شپ سے ملاقات کریں گے،امید کرتا ہوں بلاول مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو نہیں بھولیں گے۔
سپریم کورٹ نے ایک موقع فراہم کیا ہے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہم نے ڈائیلاگ سے کبھی انکار نہیں کیا تھا، ہمارے مذاکرات آئین کے دائرے میں ہوں گے اس سے باہر نہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی: تحریک انصاف نے ٹکٹیں کیسے تقسیم کیں ؟
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ امید کرتا ہوں بلاول پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے تاریخی مؤقف کو اجاگر کریں گے۔