بینکوں کی اے ٹی ایمز میں تکنیکی خرابی، کیش ختم ہونے سے صارفین پریشان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بینکوں کی اے ٹی ایمز میں تکنیکی خرابی، کیش ختم ہونے سے صارفین پریشان
بینکوں کی اے ٹی ایمز میں تکنیکی خرابی، کیش ختم ہونے سے صارفین پریشان

کراچی: مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز میں تکنیکی خرابی اور کیش ختم ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کئی اے ٹی ایمز کے دروازوں پر مکمل بندش کے نوٹسزبھی آویزاں کر دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عید الفطرپر اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اے ٹی ایمز کا رخ کرتے ہیں تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی صارفین کی مشکلات کم نہیں ہو سکیں۔

صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بینکوں کی اے ٹی ایمز کے تکنیکی مسائل یا کیش نہ ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

کئی بینکوں کی اے ٹی ایمز کے دروازوں پر بندش کے نوٹسز بھی آویزاں ہیں جس کے باعث صارفین کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس بحال

دوسری جانب بینکوں کی بندش کی وجہ سے موبائل بینکنگ سے ٹرانزیکشن میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا اور زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے سروسز سست روی کا شکار رہیں۔

Related Posts