کراچی:ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔
ملک بھر کے مختلف شہروں میں مساجد، امام بارگاہوں عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے۔
اپنے خطبات میں علمائے کرام کی جانب سے عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی گئی، اور ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اسلام آباد میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اعلیٰ سرکاری افسران،مسلم ممالک کے سفراء اور عوام کی کثیر تعداد نے نماز عید ادا کی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد
نماز عید کے موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔