شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے
شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

عظیم فلسفی، مفکر اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 85 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے، اس موقع پر برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے لیے ان کی جدوجہد اور خدمات کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم نمائندہ اور تحریک پاکستان کے اہم حامیوں میں سے ایک تھے۔ علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو انتقال کر گئے۔

علامہ اقبال ایک عظیم بصیرت والے شاعر تھے، جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا، جو بالآخر پاکستان کی شکل میں عمل میں آیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشرق کے عظیم فلسفی علامہ اقبال نے اپنے منفرد فلسفے اور اردو اور فارسی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ کو ایک الگ فکری سمت دی۔

علامہ اقبال کی 85ویں برسی کے موقع پر آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کر کے دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل عدالتی فیصلے کے باوجود قانون بن گیا

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ کو نیند سے بیدار کیا۔

Related Posts