چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاک نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاک نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاک نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش اور ژالہ باری کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت اور خود فیلڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 5 وکٹ پر 164 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہوگیا، جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد گراؤنڈ میں پانی زیادہ ہونے کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بے نتیجہ ختم کردیا گیا، عماد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر

نیوزی لینڈ کے چیڈ بوویس 54 اور ٹام لیتھم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاد رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Related Posts