پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں رات 9 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے ، سیریز کے پہلے 3 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے۔

گرین شرٹس نے پہلے اور دوسرے میچ میں بالترتیب 88 اور 38 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کی جبکہ تیسرے ٹی 20 میں مہمان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر لیڈ کو کم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری، افتخار احمد کی 10 اور حارث رؤف کی 5 درجے ترقی

قومی ٹیم کے کھلاڑی آج کا میچ جیتنے کے لئے پر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 24 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related Posts