پی ٹی آئی سے مذاکرات؛ بلاول مولانا فضل الرحمن سے ملنے ان کے گاؤں پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے آبائی گاؤں عبد الخیل پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنےکی کوشش کریں گے۔

گزشتہ روز اتحادیوں کی ملاقات میں فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی سخت مخالفت کی تھی، اکثر اتحادیوں نے بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کو بہتر سمجھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معاملات سنگین ہوگئے، اقوام متحدہ کا طالبان حکومت کو سخت نتائج کا انتباہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان سے بات چیت کا امکان مسترد کر دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست اتنی گری نہیں کہ ہم عمران خان سے مذاکرات کریں۔

Related Posts