لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بطور کپتان بابر اعظم بہتری کے عمل سے گزررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج کی توقع رہتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈ کرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سےکپتانی چھڑوا دیں۔
ایشیا کپ کی میزبانی ہر صورت کرینگے، نجم سیٹھی
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، بابر اعظم کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔
اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے بھی بابراعظم کو بیٹنگ بہتر کرنے کی صلاح دی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم کھیلتے ہوئے اپنا پورا پاؤں باہر نہیں نکالتے اور گیند کو جسم کے قریب کھیلتے ہیں، اس طرح اگر گیند سوئنگ ہورہی ہو تو آؤٹ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
راشد لطیف نے بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی اس خامی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔