کپل شرما کا کامیڈی شو بند ہونے کی خبروں پر ردعمل آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو دی کپل شرما شو کے بند ہونے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔

کپل شرما نے اپنے شو کے بند ہونے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ کامیڈی شو کو کب بند کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شو کی ٹیم جولائی میں اپنے لائیو ٹور کے لیے امریکا جائے گی، اس دوران دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنیکا اعلان

بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یکم جون کو دی کپل شرما شو کے چوتھے سیزن کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کپل شرما کا کامیڈی شو کئی مرتبہ آف ایئر کیا جاچکا ہے جس کا مقصد شو کے میزبان اور دیگر کرداروں کا بریک لینا اور تازہ دم ہوکر نئے انداز میں واپس آنا تھا۔

Related Posts