آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی؟ پیٹرولیم ڈویژن کی سبسڈی کی سمری ارسال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کو پیٹرول سبسڈی اسکیم ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو پیٹرول سبسڈی کی سمری ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی کاروں کے مالکان کو ریلیف دینے کیلئے امیر طبقے سے 75روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے پیکیج متعارف کرانے کی سمری ارسال کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

وفاقی وزارتِ توانائی سے متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی سے منظوری کیلئے سمری بھیج دی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ ریلیف پیکیج کا تصور دیا تھا۔

آج سے 2 ماہ قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کار مالکان کو ریلیف دینے کیلئے 800 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں رکھنے والے امیر طبقے سے 50 روپے فی لیٹر زیادہ وصول کرنے کا تصور دیا تھا۔

زیادہ وصولی کا مقصد پیٹرول پر سبسڈی دینے کیلئے رقم مہیا کرنا تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری کے مطابق حکومت 282 روپے فی لیٹر پیٹرول خریدنے والے صارفین سے 75روپے فی لیٹر اضافی وصول کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔

Related Posts