میں بالکل ٹھیک ہوں، اداکارہ سعیدہ امتیاز نے ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

تاہم ان کے انتقال کی خبر جھوٹی تھی کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @saeedaimtiaz

اداکارہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھاکہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں، آج میں جب سو کر جاگی تو مجھے ڈھیر ساری کالز اور میسجز آئے ہوئے تھے اور مجھے خود سمجھ نہیں آئی میرے ساتھ کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کیلئے پریشانی والا لمحہ تھا، میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ آپ کو جب پریشان کرتے ہیں تو سمجھ آتی ہے لیکن کسی انسان کو اس حد تک تنگ کرنا جواس پر اور اس کے خاندان پر اثرانداز ہو وہ ٹھیک نہیں ہے، آپ کو نہیں پتا ہوتا سامنے والا انسان کس فیز سے گزر رہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ جھوٹی خبر کے بعد فیملی کے لوگ مجھے دیکھنے گھر آگئے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں یہ سب کرنے والوں کے خلاف ایکشن لوں گی۔

Related Posts