نیٹ فلکس کی مزاحیہ سیریز بیف کی درجہ بندی گرگئی۔
سیریز شروع میں کافی مقبول ہورہی تھی یہ نیٹ فلکس پر ٹرنڈنگ سیریز میں سر فہرست تھی تاہم اب اس کی درجہ بندی گرگئی ہے اور سیریز تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔
نیٹ فلکس پر اس وقت دی نائٹ ایجنٹ، لو از بلائنڈ، بیف سیزن 1، ان سین سیزن 1، اور دی بلیک لسٹ سر فہرست ہیں۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس سیریز بیف بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے، آئی ایم ڈی بی پر اس کی ریٹنگ 8.4 ہے۔
بیف ایک امریکی مزاحیہ ڈرامہ ہے جسے لی سنگ جن نے نیٹ فلکس کے لیے تخلیق کیا ہے۔ اس میں دو لوگوں کو دکھایا گیا ہے جن کی کار حادثے میں ملاقات ہوتی ہے۔
سیریز کے دوسرے سیزن کے حوالے سے ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن اس کے دوسرے سیزن کی امید کی جاسکتی ہے۔
کیونکہ اس سے قبل بھی کئی دفعہ نیٹ فلکس نے سیریز ختم ہونے کے 1 مہینے کے بعد دوسرا سیزن کا اعلان کیا ہے، اس لئےبیف کے دوسرے سیزن کے حوالے سے بھی جولائی کے آخر تک کوئی خبر آجائے گی۔