واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن میں سمندر پار پاکستانیوں نے اپنے وطن میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے جسے بین الاقوامی میڈیا نے کوریج دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فارمنگٹن ہلز میں سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے رمضان المبارک کے دوران روزے کی حالت میں دھوپ میں کھڑے رہ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
بھارت کو عالمی سطح پر بڑی پابندی کا سامنا
مظاہرے میں شریک سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ہم انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں اوردیگر مسائل کے خلاف یہاں مقامی سطح پر آواز اٹھانے کیلئے آئے ہیں۔ یہاں کے قانون سازوں پر دباؤ ڈال کر ملکی مسائل کم کرنا مقصود ہے۔
احتجاج کرنے والوں سے مقامی میڈیا (وائس آف امریکا) نے مختلف سوالات کیے۔ پاکستانی نژاد امریکی شہری سلیم صدیقی نے کہا کہ ہم یہاں کے قانون سازوں تک اپنی آواز پہنچانا چاہتے ہیں۔ہمارا مظاہرہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سلیم صدیقی نے کہا کہ رمضان المبارک کے باوجود بہت سے لوگ احتجاج کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکلے جس سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں پاکستان کے حالات کی کتنی فکر ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی شہری وحید اکبر نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔