تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتکیلئے 164 رنز کا ہدف دیدیا
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتکیلئے 164 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے، ڈیرل مچل 33، وِل ینگ 17، جیمز نیشم 10 اور چیڈ بوز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک چیپ مین 16 اور رچن روندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں:تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اگر آج کا میچ میچ جیت جاتا ہے، تو سیریز اپنے نام کرلے گا۔

Related Posts