کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عید الفطر کی وجہ سے 21 اپریل 2023 سے 25 اپریل 2023 تک مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو ایک نوٹیفکیشن میں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ ”تمام TRE سرٹیفکیٹ ہولڈرز، عملے اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے PSX جمعہ 21 اپریل 2023 سے منگل 25 اپریل 2023 تک بند رہے گا۔ ”
جمعرات کو وفاقی حکومت نے پاکستان میں عید الفطر کے لیے پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 41.13 پوائنٹس کا اضافہ
چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔