سعودی سفیر کا وفاقی وزیر مذہبی امور کے حادثے پر اظہار تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سفیر نواب بن سعید المالکی نے ٹویٹ بیان میں کہا کہ ’خادم حرمین شریفین کے سفیر کی حیثیت سے میں اپنی اور سعودی سفارت خانے کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان سے وزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے پاکستان کے عوام اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔‘

خیال رہے سنیچر کو مفتی عبدالشکور کی گاڑی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت حادثے کا شکار ہو گئی تھی جب وہ ایک دوست کی طرف افطاری کے بعد وہ بغیر پروٹوکول کے خود گاڑی ڈرائیو کر کے سیکریٹریٹ کی طرف جا رہے تھے۔

حادثے کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکرٹریٹ چوک کی طرف جاتے ہوئے ایک ہائی لکس ریوو نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری، مفتی عبدالشکور کو پولی کلینک منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔‘

مولانا عبدالشکور کا تعلق جمیت علمائے اسلام (ف) سے تھا اور وہ این اے-51 سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔ جے یو آئی کے میڈیا سیل کے مطابق مولانا عبدالشکور کی نماز جنازہ تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی گئی۔

Related Posts