اسلام آباد: پیٹرول کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اتوار کو مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت 229 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا، پیٹرول کی نئی قیمت اضافہ ہونے کے بعد 282روپے فی لیٹر ہوگئی۔
وزیر خزانہ نے پیٹرولیم پر مبنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ”بین الاقوامی مارکیٹ میں آئل کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
دریں اثنا، حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.78 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس سے اسے 180.28 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 186.07 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔