تحریک انصاف سندھ میں ’زرداری مافیا‘ کو شکست دے گی، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اتوار کو کہا کہ ان کی پارٹی سندھ میں ’زرداری مافیا‘ کو شکست دے گی۔

عمران خان نے لاہور میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان سے ملاقات میں کہا کہ زرداری گروپ نے سندھ کے لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ چیپٹر نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں سندھ میں پارٹی عہدیداروں اور اراکین کی گرفتاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خرم شیر زمان نے عمران خان کو سندھ میں پارٹی کے ایم پی ایز کی پیشرفت رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے سندھ کے شہریوں کو اگلے انتخابات کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا اور انہیں زرداری مافیا سے نجات دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی پر 121 مقدمات، عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ہم زرداری مافیا کو اکھاڑ پھینکیں گے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔

Related Posts