راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں کیا، دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کر گئے، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شہید شامل ہیں۔
شہید سپاہی رفیع اللہ کا تعلق لکی مروت جبکہ شہید لانس نائیک شعیب علی پارہ چنار کا رہائشی ہے۔
مزید پڑھیں:کے پی پولیس نے شہید ڈی ایس پی کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔