قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی۔
یہ بابر اور رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔
مزید پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193رنز کا ہدف
دوسری جانب واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 193رنز کا ہدف دیا ہے۔