معروف پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم ’ منی بیک گارنٹی ‘ ایک اچھی فلم ہے اور شائقین اسے دیکھنا پسند کریں گے۔
حال ہی میں فواد نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی نئی آنے والی فلم ’ منی بیک گارنٹی ‘ کے حوالے سے گفتگو کی اور ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ انہیں ڈانس کرناپسند نہیں ہے۔
منی بیک گارنٹی میں ڈانس کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ میں ڈانس نہیں کروں گا، مجھے لگتا ہے کہ ہم ( میں اور ڈانس ) ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ہے اور شائقین اسے دیکھنا پسند کریں گے۔
خیال رہے کہ فواد خان ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے اداکار ہیں اور ایک بہت کامیاب موسیقار بھی رہے ہیں ، اداکار اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور بیک ٹو بیک فلمیں دے رہے ہیں، ان کی سپر ہٹ فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ نے بڑا بزنس کیا ہے ، ان کی فلم منی بیک گارنٹی ریلیز ہونے والی ہے جبکہ ایک اور فلم ’ نیلوفر‘ کے بھی ریلیز ہونے کا امکان ہے۔