پنجاب میں 8سے10کروڑ لوگ مفت آٹے سے مستفید ہورہے ہیں۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں 8 سے 10 کروڑ لوگ مفت آٹے سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ ہمیں موجودہ دور میں سادگی کو اپنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محسن نقوی کی زیر قیادت نگراں پنجاب حکومت محنت سے معاملات کو آگے بڑھا رہی ہے، عدم توجہ کی وجہ سے کئی منصوبوں پر کام رُکا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، اہم فیصلوں کا امکان

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی بڑی محنت سے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ 4 سال میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو جان بوجھ کر مؤخر کیا گیا۔ پچھلی حکومت میں کئی منصوبے عدم توجہ کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت کو ترقیاتی منصوبوں سے تکلیف تھی۔ سابق حکومت نے جان بوجھ کر معاملات کو سبکی میں ڈالا۔ ہمیں موجودہ حالات میں سادگی کو اپنانا ہوگا۔ 2016ء سے قبل ثاقب نثار نے ہمارے منصوبوں پر پابندیاں لگائیں۔ 56 کمپنیوں میں سے کون سی کمپنی ہے جس میں میرے خلاف کرپشن ثابت ہوئی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں احساس ہے مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ آئی ایم ایف سے جان چھڑا لیں گے تو وہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خوشی کا دن ہوگا۔ ابھی مجبوری ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا پڑے گا۔ آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہماری جھولی میں گرا۔ فی الحال آئی ایم ایف کی ہر شرط ماننی پڑے گی، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ 

 

Related Posts