رافیل نڈال انجری کے باعث بارسلونا اوپن سے دستبردار ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میڈرڈ: معروف اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال انجری سے صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

36 سالہ رافیل نڈال کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں رواں ہفتے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہونا پڑا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں رافیل  نڈال نے کہا کہ بارسلونا اوپن میرے لئے خاص ٹورنامنٹ ہے کیونکہ یہ میرا ہوم کلب ہے اور گھر پر کھیلنا ہمیشہ ایک منفرد احساس ہوتا ہے لیکن میں ابھی تک انٹرنیشنل مقابلے کے لئے تیار نہیں ہوں ، واپسی کے لئے پریکٹس جاری رکھوں گا۔

خیال رہے کہ رافیل نڈال جنوری میں آسٹریلین ٹینس سٹار میکنزی میک ڈونلڈ سے شکست کے بعد سے ابھی تک ایکشن میں نظر نہیں آئے ۔

Related Posts