ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 44 فیصد ہوگئی، 29 اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 16 کی قیمتوں میں استحکام سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 8ماہ کی بندش کے بعد آج سے شروع

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 5 روپے 28 پیسے فی کلو، انڈے 6 روپے 89 پیسے فی درجن، چکن 8 روپے 29 پیسے مہنگے ہوئے جب کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 141 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران کیلے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے، دال ماش 6 روپے 12 پیسے، بیف 5 روپے 76 پیسے اور مٹن 9 روپے 95 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہوا۔

Related Posts